Sunday, 15 January 2017

What is black box and how this works بلیک باکس کیا ہوتا ھے اور یہ کیسے کام کرتا ھے

     بلیک باکس کیا ھے اور یہ کیسے کام کرتا ھے


طیارے میں موجود بلیک باکس کیا ہوتا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے؟ اس خصوصی رپورٹ میں آپ کو معلوم ہو گا۔ بلیک باکس دراصل ایک ایسا باکس ہوتا ہے جس میں دوران پرواز اہم تکینکی معلومات اور کاک پٹ میں ہونے والی تمام گفتگو کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ دراصل بلیک باکس ایک ریکارڈنگ آلہ
ہوتا ہے۔جس کا طیارے میں رکھنے کا مقصد کسی بھی حادثے کا یا واقعے کی صورت میں تحقیقات میں استعمال کیا جانا ہوتا ہے۔
  بلیک باکس کو طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے دوران خاصی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ بلیک باکس کو جہاز کے پچھلے حصے یعنی ٹیل میں رکھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں جہاز کا اگلا حصہ پہلے زمین یا پہاڑ سمیت کسی بھی سطح سے ٹکراتا ہے۔اگر کسی طیارے کو سمندری حدود میں حادثہ پیش آجائے تو ایسی صورتحال کے لیے بلیک باکس کے اندر ایک ڈیوائس رکھی جاتی ہے جسے یو ایل بی یعنی انڈر واٹر لوکیٹر بیکن کہا جاتا ہے۔جیسے ہی یہ ڈیوائس پانی کی سطح سے ٹکراتی ہے تو یہ خود بخود ہی آن ہو جاتی ہے۔ اس ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈیوائس 14 ہزار فٹ گہرائی سے بھی سگنل دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

No comments:

Post a Comment