سنگھاڑے کے زبردست فوائد اور گھریلو ٹوٹکے
سنگھاڑے ہمارے معاشرے میں مذاق اور تضحیک کے طور پر استعمال ہونے والا یہ لفظ جو ہم اکثر ایک دوسرے کو مخاطب کرنے کے لیے بولتے ہیں، پانی میں کیچڑ کے نیچے اگنے والا مخروطی شکل کا پھل ھے، اور اپنی شکل کی وجہ سے ناپسندیدہ لفظ کے طور پر بولا جاتا ھے، اس پھل کو اردو میں سنگاڑا اور انگریزی میں water chestnut کہتے ہیں،
سردیاں شروع ھوتے ہی منڈیوں اور بازار میں دوکانوں پر گاہکوں کی نظر میں آنا شروع ہو جاتا ھے، سنگھاڑا پودے کی جڑوں میں اگتا ھے، اس کی سبز رنگ کی ٹہنیوں پر بنے پتے نہیں اگتے اور یہ ٹہنیاں ایک میٹر کی اونچائی تک جاتی ھے، اس کے اندر ایک گودا سفید رنگ کا ہوتا ھے، جسے عام طور پر کچا یا ابال کر کھایا جاتا ھے اور پیس کر آٹا بنا کر بھی کھایا جاتا ھے، چائنیز کھانوں میں سنگاڑا کثرت سے استعمال کیا جاتا ھے، کیونکہ ان میں کاربوہائیڈریٹس بہت زیادہ مقدار میں پاے جاتے ہیں، پروٹین،وٹامن بی،پوٹاشیم اور کاپر بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں، کچا سنگاڑا ہلکا میٹھا اور خستہ ہوتا ھے، جبکہ ابلا ہوا سنگاڑا اور بھی مزیدار اور ذائقہ دار ہوجاتا ھے۔سنگھاڑے کا ذائقہ بالکل منفرد ہوتا ہے، اور اس کے کھانے سے بھوک میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
کچھ ممالک میں سنگھاڑے کو سلاد کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ھے،
اگرچہ سنگھاڑے میں موجود کیلوریز دوسری سبزیوں کی نسبت کم ہوتی ہیں تاہم اس میں موجود آئرن،پوٹاشیم،زنک اور فائبر کی مقدار اس کے استعمال میں اضافہ کا باعث بنتی ھے-
سنگھاڑے کے فوائد
☆ جسم میں خون کی ترسیل بہتر ہوتی ھے-☆ زچگی کے بعد عورت کے لیے سنگھاڑے کے آٹے کا استعمال مفید ثابت ہوتا ھے-
☆ سنگھاڑے کے آٹے کو گوند کر جسم کی سوجھی ہوئ جگہ پر لیپ کرنے سے تکلیف رفع ہوجاتی ھے-
☆ سنگھاڑے کھانے سے کھانسی سے فوری نجات ملتی ھے-
☆ سنگھاڑے کو پانی میں ابال کر پینے سے پرانی سے پرانی قبض کی شکایت دور ہوجاتی ھے-
☆ معدے اور انتڑیوں کے زخم کیلئے مقوی ہے-
☆ بڑھاپے میں سنگھاڑے کے استعمال سے یاداشت کم ہونے کے امکانات گھٹ جاتے ہیں-
☆ زبردست قوت کا خزانہ اس میں موجود ہے، روزانہ پانچ سے سات سنگھاڑے مردانہ کمزوری کے لیے انتہائی مفید ہے-
☆ خواتین میں حیض کی باقاعدگی درست کرتا ہے، اس کے لیے تین سنگھاڑے دو ہفتوں کے لیے کھائیں-
قارئین کرام کے لیے مشورہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ کسیبھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال مضر صحت ہوتا ھے، اس لیے سنگھاڑے کا بھی مناسب استعمال کیا جانا چاہئے- اس کے علاوہ کمزور حضرات کو سنگھاڑے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے- سنگھاڑے کے سفوف میں دودھ یا دہی ملا کر استعمال کرنے سے پیچش سے آرام آجاتا ھے- اس کے استعمال سے دانت چمکدار اور مسوڑھے صحت مند ہوتے ہیں-
اگر آپ کو ہماری یہ کوشش پسند آئے تو ہمارے بلاگ کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو شیئر بھی کریں -
شکریہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ کسیبھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال مضر صحت ہوتا ھے، اس لیے سنگھاڑے کا بھی مناسب استعمال کیا جانا چاہئے- اس کے علاوہ کمزور حضرات کو سنگھاڑے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے- سنگھاڑے کے سفوف میں دودھ یا دہی ملا کر استعمال کرنے سے پیچش سے آرام آجاتا ھے- اس کے استعمال سے دانت چمکدار اور مسوڑھے صحت مند ہوتے ہیں-
اگر آپ کو ہماری یہ کوشش پسند آئے تو ہمارے بلاگ کو فالو کریں اور اس پوسٹ کو شیئر بھی کریں -
شکریہ
No comments:
Post a Comment